18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:56
کراچی میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، 3ڈاکو ہلاک
جیو نیوز - کراچی… کراچی کے علاقوں محمد علی سوسائٹی اور اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلوں کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی اشیا برآمد کر لی گئی۔ ایس پی جمشید ٹاؤن رانا شعیب نے بتایاکہ محمد علی سوسائٹی میں ٹیپو سلطان سگنل کے قریب شہری سے موٹرسائیکل سوار ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور مقابلہ ہو گیا، مقابلے میں ایک ملزم موقع پر ہی مارا گیا جبکہ دو زخمی ہوئے تاہم وہ دونوں زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم کے قبضے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد میں مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔