تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:13

خیبرایجنسی: لنڈی کوتل میں فوجی چھاوٴنی پر شدت پسندوں کا حملہ

جیو نیوز - خیبرایجنسی…خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں فوجی چھاوٴنی پر شدت پسندوں نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق شدت پسند پہاڑوں سے فائرنگ اور گولہ باری کررہے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فوجی چھاؤنی کے اندر اسلحے کے ڈپو کو آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں 50 سے زائد دھماکے سنے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے تاہم حملے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.