18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:13
لاہور: باٹاپور میں مبینہ مقابلہ، اغواء برائے تاوان کے دو ملزمان ہلاک
جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اغواء برائے تاوان کے دو ملزمان ہلاک ہو گئے،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوٴس بھجوا دیں۔ سی آئی اے سول لائنز پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو امجد اور ماجد ہیں،مارے گئے ڈاکووٴں اور ان کے ساتھیوں نے کچھ روز قبل باٹا پور کے ایک شخص زاہد محمود کو 50 لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کیا تھا۔ پولیس نے صفدر اور امجد کو گرفتار کر کے 21 لاکھ روپے نقدی اور ایک گاڑی برآمد کر لی تھی۔ گرفتار ملزمان کو ساتھی ملزمان کی نشاندہی کیلئے لے جارہے تھے کہ ان کے ساتھیوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، اس دوران امجد اور ماجدمارے گئے جبکہ ایک ساتھی ذوالقرنین فرار ہو گیا۔