18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:38
وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں طالبان سے مذاکراتی عمل کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ اجلاس میں ایران سے بجلی درآمد کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری اور سائبر کرائمزبل کے مسودے کی منظوری کے معاملات پیش کیے جانے کا امکان ہے۔