تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:42

سنگین غداری کیس: پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی تقرری سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائیگا

جیو نیوز - اسلام آباد…خصوصی عدالت سابق صدرجنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی تقرری سے متعلق فیصلہ آج سنائے گی۔ پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کررہاہے۔گزشتہ سماعت میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا تھا کہ انھوں نے پرویز مشرف کے بارے میں صرف وہی کہا جو قانون کہتا ہے، پراسیکیوٹر کی تقرری میں کوئی آئینی یا قانونی سقم نہیں۔عدالت میں دلائل دیتے ہوئے سابق صدر کے وکیل انور منصور نے کہاکہ سیکریٹری قانون کو پراسیکیوٹر کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ سماعت کے دوران عدالت نے پراسیکیوٹر کی تقرری سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.