تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:34

کوہاٹ میں طغیانی سے مرکزی پْل ٹوٹ گیا،گوجرانوالہ میں موسلادھاربارش

جیو نیوز - کوہاٹ/گوجرانوالہ …کوہاٹ میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے مرکزی پْل ٹوٹ گیا۔گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں۔خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ مانسہرہ میں بارش کے بعد مو سم خوشگوار ہے۔کوہاٹ میں بارشوں کے بعد نواحی علاقے بہاول گڑھ کی ندی میں طغیانی آگئی جس سے مرکزی پْل ٹوٹ گیا ہے اور لوگوں کو آمدورفت میں پریشانی کاسامنا ہے۔ گوجرانوالہ میں سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.