تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:10

جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں، کمیٹیوں کا اجلاس جلد بلانا چاہیے، پروفیسر ابراہیم

جیو نیوز - پشاور…رکن طالبان رابطہ کار کمیٹی پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان کو شکایت ہے کہ انکے قیدیوں کو زیر حراست ماراگیا اور متعدد ساتھیوں کوگرفتار کیاگیا،ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لئے کوششیں کررہے ہیں موجودہ صورتحال میں کمیٹیوں کا اجلاس ناگزیر ہے،جیونیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ طالبان کو شکایت ہے کہ انکے قیدیوں کو دوران حراست مارا گیا۔ان کاکہنا تھا کہ حکومت طالبان کی شکایات کا ازالہ کرے تاکہ بات نہ بگڑے،فریقین حکمت عملی کے طور پر جارحانہ بیانات دے رہے ہیں تاہم امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے،پروفیسر ابراہیم نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمیٹیوں کا اجلاس جلد بلایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.