تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:26

غداری کیس:پراسیکوٹر کی تقرری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

جیو نیوز - اسلام آباد…خصوصی عدالت نے غداری کیس میں پراسیکوٹر اکرم شیخ کی تقرری کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردے دی۔ پرویز مشرف کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی بطور پراسیکوٹر تقرری کو چیلنج کیا تھا۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ خصوصی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 20 مارچ کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ خصوصی عدالت کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ پہلے ہی اس بارے میں فیصلہ دے چکی ہے، یہ عدالت آئینی نہیں لہٰذا اسے اختیارات سماعت نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.