تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:14

تھر ، رینجرز کی مبینہ فائرنگ سے ہلاکت، مقدمہ 5اہلکاروں کیخلاف درج

جیو نیوز - مٹھی…چھاچھرو میں رینجرز کی فائرنگ سے شکاری کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کا مقدمہ 5 اہل کاروں کے خلاف درج کرلیا گیاہے۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ذرائع کے مطابق 7 اپریل کو چھاچھرو کے گاوٴں پبن کے قریب مبینہ طور پر رینجرزاہلکاروں نے پانچ افراد پر فائرنگ کردی تھی، فائرنگ سے ہرن کا شکار کرنے والے دو افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں ایک زخمی میر ناصر تالپر تین روز بعد کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگیا تھا،رینجرز اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے شکاریوں نے ایڈیشنل سیشن جج مٹھی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت کے حکم پر پانچ رینجرز اہلکاروں انسپکٹر محمد عباس سمیت چار سپاہیوں محمد خلیل، عبدل رزاق، کرامت علی اور مظہر حسین کے خلاف قتل کا مقدمہ کھینسر تھانے میں درج کرلیا گیا۔ تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ قتل کے اس مقدمے کا مدعی مقتول کے چچا میر نور محمد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.