تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:46

سندھ اسمبلی میں ارکان کی غیر حاضری ،اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی

جیو نیوز - کراچی…روزانہ تاخیر سے سے شروع ہونے والا سندھ اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا، اجلاس 10 بجکر 12 منٹ پر شروع ہوا، اور 10 بجکر 20 منٹ پر پیر تک ملتوی کردیا گیا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت معمول کے برخلاف ٹائم پر شروع ہوگیا، لیکن اسمبلی ہال میں موجود تھے فقط 5 ممبران کیونکہ باقی ممبران کو تو پتا ہے، کے اجلاس تو ہمیشہ ڈیڑھ دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوتا ہے، لیکن آج اسپیکر آغا سراج درانی نے بول دیا ہے،کہ وہ ٹائم پر اسمبلی پہنچتے ہیں، تمام ممبران کا ٹائم پر آنا ضروری ہے، ورنہ اجلاس نہیں ہوگا۔بعدازاں سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سردار احمد کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ممبران کی عدم موجودگی میں اسپیکر کی جانب سے 5 منٹ تک گھنٹی بجائی جاتی ہے، اس کے بعد 15 منٹوں تک انتظار کیا جاتا ہے، پھر بھی کورم پورا نہ ہو تو پھر اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ قائد حذب اختلاف فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کورم پورا نہ ہونا، اجلاس شروع کرنا اور پھر اسے ملتوی کردینا، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے،خصوصاً ایسے موقع پر جب ہمیں حکومت سے اپنے لاپتہ کارکنان کے بارے میں دریافت کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، آج بھی دو کارکنان کی لاشیں ملیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.