18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:2
آصف زرداری اوربلاول بھٹو آج تھر کا دورہ کرینگے
جیو نیوز - کراچی…سابق صدر آصف علی زرداری اورچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج تھرپارکرکا دورہ کرینگے،اس موقع پر سول اسپتال مٹھی کے مرکزی دروازے اور سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو سول اسپتال مٹھی بھی جائیں گے،سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اسپتال کے مرکزی گیٹ سمیت عمارت کے داخلی وخارجی دروازے بند کردیے گئے ہیں،اوپی ڈی کیلیے آنے والے مریضوں کو بھی واپس بھیجاجارہاہے اورمریضوں کو مایوسی کا سامنا ہے۔اسپتال میں 36بچوں سمیت ایک سوچالیس مریض زیرعلاج ہیں۔دوسری طرف مرکزی شاہراہ سے منسلک تما م سڑکیں رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردی گئی ہیں۔ دکانیں اوربازاربھی بند ہیں،تھرپارکر میں خشک سالی اورجان لیوا امراض کے باعث اب تک 230سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔