تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:51

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست خارج کردی

جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ نے چیرمین نیب قمرالزمان چودھری کی تقرری کے خلاف دائرتحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی درخواست خارج کردی۔جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیرمین نیب تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے وکیل اعتزاز احسن نے اپنے دلائل میں کہا کہ چیرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں کیونکہ عمران خان نے درخواست انفرادی حیثیت سے داخل کی سیاسی سربراہ کی حیثیت سے نہیں، اعتزاز احسن نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے چیئرمین نیب کی تقرری پر حمایت کی تھی، 18 ویں ترمیم کے بعد صدر وزیراعظم کی سفارش ماننے کا پابند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.