18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:7
نندی پور پراجیکٹ : پہلی ٹربائن مئی میں کام شروع کر دے گی،وزیراعلیٰ
جیو نیوز - لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نندی پور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن مئی 2014 کے آخر تک کام شروع کر دے گی جبکہ 425 میگاواٹ نندی پور پاورپراجیکٹ کا منصوبہ دسمبر 2014 تک مکمل کر لیا جائے گا۔لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایم ڈی نندی پور پاور پراجیکٹ ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ، ڈی سی او گوجرانوالہ ، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے نندی پور پاور پراجیکٹ کو چند ماہ میں بحال کر دیا ۔ اس پراجیکٹ پر سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا بدترین مظاہرہ کیا تھا۔