18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:23
طالبان کے کئی گروپ ہیں جن کی آپس میں ہم آہنگی نہیں، حمزہ شہباز
جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انہیں پاک فوج سے پیار ہے اور فوج کیساتھ حکومت کی مکمل ہم آہنگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں فوجی جوان شہید ہو گا وہاں جواب دیا جائے گا اور جہاں مذاکرات کی ضرورت ہو گی وہاں مذاکرات کئے جائیں گے ۔لاہورمیں حمزہ شہباز نے پرائیویٹ میڈیکل کالج کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور فوج ایک نکتے پر متحد ہیں ، ملک اسوقت حالت جنگ میں ہے اور ہمیں یکسوئی کیساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بلاول کا ملک ہے ، وہ جہاں چاہیں جائیں، انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ بسنت کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئندہ سال مکمل تیاری کیساتھ بسنت منائی جائے گی۔