تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:23

کورنگی سے ملنے والی لاشیں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہیں،فیصل سبزواری

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی سے ملنے والی دو لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ مقتولین ان کے کارکن ہیں۔پولیس کے مطابق قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ سے آج صبح 2 افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت محمد علی خان اور سید قاسم علی کے نام سے ہوئی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کے مطابق دو نوں ایم کیو ایم کے کارکن تھے۔دوسری جانب بہادر آباد میں فلیٹ سے ایک خاتون کی 3 روز پرانی لاش ملی جس کی شناخت 45 سالہ شبا نہ کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ نارتھ کراچی میں پکوان ہاوس کے باہر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹاون بہار کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.