تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:24

پشاور:فرنٹیئرروڈ پر سیکورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

جیو نیوز - پشاور…پشاوراورخیبرایجنسی کی سرحد پرفرنٹیئرروڈ پرسیکورٹی فورسزکے کانوائے پرحملے کے نتیجے میں ایک اہلکارشہیداوردوزخمی ہوگئے، حملے میں گاڑی کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ علاقے میں چاردن سے نافذ کرفیوآج ہی اٹھایاگیا تھا۔سیکورٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ علاقے میں موجود مسلح عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے کانوائے کوفائرنگ کرکے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کوشدید نقصان پہنچا اوراس میں سوار ایک اہلکارشہید اوردوزخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ پشاورلایا گیا۔یاد رہے کہ اس علاقے میں چاردن پہلے درہ آدم خیل اورایف آر پشاورمیں عسکریت پسندوں کے ایک مبینہ کمانڈر جنگریزکوسیکورٹی فورسزنے چارساتھیوں سمیت نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سے علاقے کوسیل کرکے یہاں کرفیونافذ تھا اوریہ کرفیوآج ہی صبح اٹھایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.