تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:43

گلگت بلتستان ڈویژن میں ہڑتال اور دھرنے چوتھے روز بھی جاری

جیو نیوز - گلگت…گندم پرسبسڈی کے خاتمے کے خلاف گلگت بلتستان ڈویژن میں ہڑتال اور دھرنے چوتھے روز بھی جاری ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹیکا کہنا ہے کہ جلد ہی دھرنوں پر بیٹھے مظاہرین کو گلگت کی طرف مارچ کی کال دی جائے گی۔عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر گلگت بلتستان ڈویژن کے اضلاع گلگت، ہنزہ نگر،اسکردو،استور،غذر اور دیامر میں دھرنوں کا آج چوتھا روز ہے۔مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کے گلگت سوست سیکشن پر بھی جگہ جگہ دھرنے دے کر شاہراہ بند رکھی ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق گندم کی ترسیل پر دی جانے والی سبسڈی بحال کی جائے،کرپشن اور لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیاجائے۔ گلگت کے سوا باقی تمام اضلاع میں شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال بھی کی جارہی ہے۔ اسکردو شہر میں آج چوتھے روز بھی معمولات زندگی معطل ہیں۔ یادگار شہداء پر دھرنے کے شرکا ء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ عوامی احتجاج کو نظر انداز کرکے جمہوری روایات کو پامال کیا جارہا ہے۔ گلگت میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے چیرمین احسان علی نے کہا کہ دھرنوں پر بیٹھے مظاہرین کو جلد گلگت کی طرف مارچ کی کال دے کر وزیراعلٰی ہاوٴس اور وزیراعلٰی سیکریٹریٹ کا گھیراوٴ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.