تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:15

حصول علم کیلئے کئی کلومیٹر رینگ کر پہنچنے والا معذور اوریتیم نوجوان

جیو نیوز - جمرود… حصول تعلیم کیلئے پرامن اورسازگار ماحول ،بزرگوں کی سرپرستی اور مالی وسائل کو لازمی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم خیبر ایجنسی کے معذور اور یتیم نوجوان نے ان تمام مفروضوں کو غلط ثابت کردیا۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے کوچہ اور بازار میں رینگنے والا یہ نوجوان کوئی بھکاری نہیں بلکہ جمرود ہائی ا سکول میں نویں جماعت کا طالب علم نورزادہ ہے۔ جو حصول علم کے شوق میں روزانہ 8کلومیٹر کی مسافت اسی طرح رینگ کرطے کر تا ہے۔جسمانی معذوری ، وسائل کی نایابی اور والدین کی سرپرستی سے محرومی بھی اسے آگے بڑھنے سے نہیں روک سکی۔نورزادہ کا کہنا ہے کہ غربت اور تمام تر مشکلات کے باوجودا سکول آتا ہوں۔اور میں پڑھائی جاری رکھوں گا۔نورزادہ دوسال کے عمر میں پولیوکا شکار ہوکر عمر بھر کے لئے معذور ہوگیا۔12 سال قبل والدہ جبکہ 7سال قبل والد کا سایہ سر اٹھ گیا۔ نورزادہ کا گردآلود چہرہ ان کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مگر دل میں علم سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔نور زادہ علم کا نور حاصل کرنیکے لیے روزانہ کئی کلومیٹرکا دشوارگزار سفر کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.