19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:13
ارشد نقوی اور صادق حسین کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں، عبداللہ مطہری
جیو نیوز - کراچی …شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں کی نااہلی ہے ،عوام دہشتگردی کی بھیٹ چڑ رہی ہے ،حکومت کالعدم دہشتگرد گرہوں کوسکیورٹی فراہم کر رہی ہے، شہر قائد میں شیعہ عمائدین کے قتل کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ عبداللہ مطہری ،حسن ہاشمی،رضا نقوی ،علامہ مبشر حسن نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے بوتراب اسکاؤٹ کے عہدیدار سید ارشد نقوی اور شیعہ تاجر صادق حسین کی نماز جنازہ کے بعداپنے مذمتی بیان میں کیا رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ حکومت جواب دے کہ دہشتگردی کا نشانہ بنے والے شیعہ افراد کے قتل میں کن دہشتگردوں کا ہاتھ ہے گزشتہ کافی عرصے سے جاری شیعہ نسل کشی میں کون سے بیرونی اور اندرونی ہاتھ ملوث ہیں اور کس کے ایماء پر شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے؟ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے مرتب کیئے گئے اسکواڈاور منظم پلاننگ کے باوجود شیعہ نسل کشی میں کوئی کمی کیوں واقع نہیں ہوئی روزانہ کی بنیاد پر ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عوامی خدمت گزاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ریا ستی ادارں کی جانب سے ٹارگٹ کلر ز پکڑنے کے کھوکھلے دعوئے کئے جا رہے ہیں حکومت عوام کے جان مال کے تحفظ میں یکسر ناکام ہو چکی ہے شہر کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کالعدم گروہوں کو سر پرستی فراہم کرنا چھوڑ دے کراچی میں حقیقی امن طالبا ن حمایت یافتہ کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن اور ان کو فوجی عدالتوں کی طرز پر سزا دیئے جانے سے ہی ممکن ہے۔دریں اثناء گزشتہ روز شہید ہونے والے بو تراب اسکاؤٹس کے رکن ارشد نقوی کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد بوتراب عزیر آباد میں ادا کردی گئی اور میت کے ہمراہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کیا گیااس موقع شیعہ و سنی علماء و عمائدین سمیت مختلف اسکاؤٹس گروپس کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔