19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:29
کراچی :گلشن معمارمیں مسلح ملزمان اقوام متحدہ کے2 اہلکاروں کو اغوا
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے گلشن معمارمیں مسلح ملزمان اقوام متحدہ کے2 اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے،پولیس کے مطابق اقوام متحدہ کے مقامی اہلکاروں میں سمیع نواز اور فرخ سلیم شامل ہیں،بتایا جاتا ہے کہ دونوں اہلکار ایک میں سوار کسی کام سے جارہے تھے کہ اغواء کار انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس تفتیش کررہی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن بھی متوقع ہے۔