تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:45

رحمان ملککیگورنر سندھ سے ملاقات، بہتر سیاسی موحول قائم رکھنے کا اعادہ

جیو نیوز - کراچی … پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نے کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوٴں نے کراچی میں امن کے لئے بہتر سیاسی موحول قائم رکھنے کا اعادہ کیا۔ملاقات میں کے دوران دونوں رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ سندھ کی سیاسی اور معاشی استحکام کی خاطر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان باہمی ربط، سیاسی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔ ملاقات میں صوبے اور شہر میں بہتر سیاسی ماحول قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صوبے اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے جاری اقدامات کو مزید موئثر بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.