تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:38

ایم کیو ایم کے لوگ قتل ہورہے ہیں تو وہ عدالت جائیں،خورشید شاہ

جیو نیوز - ڈہرکی…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان سے ہونے والے مذاکرات میں جان نہیں ۔ اگر ایم کیو ایم کے لوگ قتل ہورہے ہیں اور پولیس نہیں سنتی تو وہ عدالت جائیں۔عدالتوں میں جاکر ایم کیو ایم اون کرے کہ یہ ان کے لوگ ہیں۔ڈہرکی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل پر نواز شریف سے بات ہوئی ہے۔وزیراعظم نے تحفظ پاکستان بل پر تحفظات کے بعد زاہد حامد کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے جو تمام جماعتوں سے بل کے بارے میں بات کرے گی، بل اتفاق رائے سے دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے لوگ قتل ہورہے ہیں تو وہ عدالت جائیں۔ڈہرکی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل پر نواز شریف سے بات ہوئی ہے۔وزیراعظم نے تحفظ پاکستان بل پر تحفظات کے بعد زاہد حامد کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے جو تمام جماعتوں سے بل کے بارے میں بات کرے گی، بل اتفاق رائے سے دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے لوگ قتل ہورہے ہیں تو وہ عدالت جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.