19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:38
کراچی: گلشن معمار سے اقوام متحدہ کے 2مقامی اہلکار اغوا
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے گلشن معمار سے مسلح ملزمان اقوام متحدہ کے 2 اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق گلشن معمار میں مسلح ملزمان اقوام متحدہ کے 2 اہلکاروں سمیع نواز اور فرخ سلیم کو اغوا کر کے لے گئے ہیں ، دونوں افراد کو گاڑی نمبر اے سی ایل 998سے اغوا کر کے لے جایا گیا۔ مغویوں کی بازیابی کے لئے سی پی ایل سی اور پولیس نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔