تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:38

جلالپور بھٹیاں :پولیس نے 4سالہ بچی کی 6سالہ بچے سے شادی رکوا دی

جیو نیوز - جلالپور بھٹیاں …جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاوٴں میں پولیس نے چھاپہ مار کر 4سالہ بچی کی 6سالہ بچے سے وٹہ سٹہ کی شادی رکوا دی،دلہا،دلہن کے والد سمیت 3افرادکو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاوٴں سید والہ کے رہائشی محمد خالد کی شادی قریبی گاوٴں پتلی والہ کی رہائشی شگفتہ سے 2 روز قبل ہوئی، نکاح کے وقت یہ شرط رکھی گئی کہ دلہا محمد خالد اپنی 4 سالہ بھانجی کی شادی شگفتہ کے 6 سالہ بھائی عباس سے کرائی جائے گی۔وٹہ سٹہ کے سلسلے میں طے ہونے والی اس رشتہ کے لیے جمعہ کو 6 سالہ سہیل عباس کی شادی 4 سالہ عزرا سے ہونی تھی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا تو 6 سالہ دلہا سہیل عباس کے والد نے اسے غائب کر دیا تاہم پولیس نے دلہا کے والد،دلہن کے والد اورماموں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.