تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:26

ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ تقریب، وزیراعظم خصوصی شرکت کرینگے

جیو نیوز - ایبٹ آباد… وزیر اعظم نواز شریف آج ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاک فوج کی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں ان کے خطاب میں اہم پالیسی بیان بھی متوقع ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دفاع پاکستان کے لئے مسلح افواج کی لازوال اور گراں قدر خدمات کا بھی ذکر کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.