تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:26

ملک کے میدانی علاقوں میں آج سے بارشوں کا سلسلہ ختم

جیو نیوز - لاہور…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں آج سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہوجائے گا اور اگلے دو سے تین روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعے کو بارش جبکہ بعض علاقوں میں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ خیبرپختوتنخواہ، آزاد کشمیر، قبائلی علاقوں سمیت ملکہ کوہسار مری میں بھی برسات نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔ محکمہ موسمیات نے آج کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ، بالائی اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں کہیں بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.