19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:26
وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کاکول پہنچ گئے
جیو نیوز - کاکول…وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاسنگ آوٹ پریڈکی تقریب میں شرکت کیلیے کاکول پہنچ گئے۔129 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے وزیراعظم نواز شریف اہم خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف، پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دفاع پاکستان کے لئے مسلح افواج کی لازوال اور گراں قدر خدمات کا بھی ذکر کریں گے۔