19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:26
کراچی : شپ اونر کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،ایک زخمی
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا اور ان کے نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کی جس سے دو دونوں زخمی ہوگئے۔انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا اس دوران ایک شخص راستے میں ہی دم توڑ گیا،ملزمان سے پستول اورموبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔