تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:58

آج سے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ختم ہونے کی پیش گوئی

جیو نیوز - لاہور…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے بارش کا حالیہ سلسلہ ملک کے میدانی علاقوں سے ختم ہو جائے گااور اگلے دو سے تین روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ ملتان،گوجرانوالہ ،فیصل آبادسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعے کو بارشیں جبکہ بعض میں ژالہ باری ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ خیبر پختوتنخواہ ، آزاد کشمیر، قبائلی علاقوں سمیت ملکہ کوہسار مری میں بھی برسات نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔ محکمہ موسمیات نے آج کشمیر،گلگت بلتستان ،خیبر پختونخواہ، بالائی اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں کہیں بارش جبکہ ایک دو مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.