19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:31
ملٹری اکیڈمی کاکول : 129 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ
جیو نیوز - کاکول…وزیر اعظم نواز شریف پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کے لئے کاکول پہنچ گئے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کاکول میں منعقد ہونے والی 129 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آو ٹ تقریب میں مہمان خصوصی ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ہمراہ ہیں۔تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہیں۔ پریڈ گراوٴنڈ آمد پروزیراعظم نوازشریف کو سلامی دی گئی جس کے بعد وزیراعظم نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم نے اعلیٰ کارکردگی پرحمزہ کمپنی کو قائداعظم پرچم دیا۔پی ایم اے لانگ کورس میں پاس آوٴٹ ہونے والوں میں 7 کیڈٹس کا تعلق فلسطین اوربحرین سے ہے۔