تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:47

ہمیں قومی مقاصد کے حصول کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم

جیو نیوز - کاکول…وزیراعظم نواز شریف نے آرمی کیڈٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومی مقاصد کے حصول کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا،مضبوط معیشت اور دہشتگردی کے خاتمے کے بغیرمضبوط ملکی دفاع بنانا ناممکن ہے۔حکومت ملک کے ناقابل تسخیردفاع کیلیے فوج کو تمام ممکنہ وسائل مہیا کرے گی۔کاکول میں129ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فوج کاپیشہ اپنی خاص نوعیت کے باعث وفاداری اور قربانی کا متقاضی ہے،آپ کو جنرل راحیل شریف جیسے افسروں کاکردار بھی ذہن میں رکھنا چاہیے،مت بھولیے گا کہ آپ کی قوم آپ پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔تربیت نے مستقبل کے چیلنجوں سے کامیابی سے نمٹنے کے قابل بنادیا ہییہ چیلنج کئی شکلوں اور قسموں میں آپ کے سامنے آئیں گے،مشکل حالات کا آپ کو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ایک دن ہماری قوم مشکلات اور امتحانات میں کامیابی سے سرخرو ہوگی۔ وزیراعظمنواز شریف نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی قیادت کی تیاری کا ایک اعلیٰ ادارہ تصور کیا جاتا ہے ،اس عظیم ادارے میں آپ کے غیر متزلزل تصورات کو تقویت دی جاتی ہے ،اس ادارے کے معیار کو قائم رکھیں اور اس کا تسلسل جاری رکھیں ۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپ کے کندھوں پربے شمار ذمے داریاں بھی عائد ہوتی ہیں ،معیار ایسا ہونا چاہیے کہ تمام افسران کے لیے کسوٹی ثابت ہو آپ عظیم اور بہادر مجاہدوں کی طرز پر قدم رکھ رہے ہیں،آپ مت بھولیں کے قوم بھی آپ کی پشت پر متحد کھڑی ہوگی۔آپ کے زیر کمان فوجی جوان قربانی دینے پر بھی فخر محسوس کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.