19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:51
گلگت بلتستان میں آج پانچویں روز بھی دھرنے جاری
جیو نیوز - اسکردو…گلگت بلتستان میں آج پانچویں روز بھی دھرنے جاری ہیں ،مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کے گلگت سوست سیکشن پر بھی جگہ جگہ دھرنے دے کر شاہراہ کوبند کررکھا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر دھرنے گندم پر سبسڈی کے خاتمے ، کرپشن اور لوڈشیڈنگ کیخلاف دیے جارہے ہیں ، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ گندم پرسبسڈی بحال کی جائے، دھرنوں کے باعث اسکردو میں 5 دن سے معمولات زندگی معطل ہیں ، یادگار شہدا پر مسلسل 5 روز سے دھرنا جاری ہے، گلگت میں مظاہرین کے دھرنے ختم کرانے کیلیے صوبائی انتظامیہ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں،عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ جلدمظاہرین کو گلگت کی طرف لانگ مارچ کی کال دی جائے گی۔