19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:40
وزیراعلیٰ پنجاب کل نو تعمیرقینچی فلائی اوور کا افتتاح کریں گے
جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کل فیروز پور روڈ پر نئے تعمیر شدہ قینچی فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔قینچی فلائی اوور لاہورمیں فیروز پور روڈ کو سگنل فری بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے،اسی سڑک پرمیٹروبس کا بھی روٹ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے مطابق انفرااسٹرکچر کا یہ شاندار منصوبہ دن رات کام کرکے ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا ہے،،جبکہ اس نئیفلائی اوور سے علاقے کے لوگوں کوٹریفک کے مسائل سے نجات ملے گی۔