تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:28

لندن: متحدہ کے سابق سینئر رہنما سلیم شہزاد کے گھر پر چار افراد کا حملہ

جیو نیوز - لندن…لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینئر رہنما سلیم شہزاد کے گھر پر چار افراد نے حملہ کیا، حملے کے وقت سلیم شہزاد گھر پر موجود نہیں تھے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مل ہل ایریا میں واقع ان کے مکان پر حملہ کیا گیا، جہاں وہ کئی برسوں سے اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ مقیم ہیں،حملہ رواں ماہ کی 12 تاریخ کی شام 6 بجے کیا گیا،ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے سلیم شہزاد کی کار کی تلاشی لی اور پھر گھر کے اطراف چکر لگایا،حملہ آوروں نے لوہے کی سلاخ کے ذریعے گھر کے دروازوں اورکھڑکیوں کو پیٹا، اور زبردستی گھر کے مرکزی دروازے سے گھسنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے،حملے کے وقت سلیم شہزاد کی اہلیہ اور بیٹیاں گھر پر موجود تھیں اور انہوں نے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا،تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملے میں کوئی زخمی ہوا یا نہیں ، یا پراپرٹی کو نقصان تو نہیں ہوا،مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، یہ وہی علاقہ ہے جہاں 16 ستمبر 2010 کو ڈاکٹر عمران فاروق کو ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.