19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:44
اداروں کے ٹکراؤ سے ملک ہی کو نقصان ہوگا،سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری
جیو نیوز - اسلام آباد…سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں اداروں کے ٹکراؤ سے ملک ہی کو نقصان ہوگا،اداروں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سپریم کورٹ میں ہونے والے والی جوڈیشل کانفرنس میں شریک ہوئے ،اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ملک میں اداروں کے ٹکراؤ سے ملک ہی کو نقصان ہوگا ،اداروں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے،لاپتہ افراد کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ لاپتہ افراد کے حوالے سے عدلیہ کا جو کردار ہے میڈیا کے سامنے ہے۔میڈیا خود فیصلہ کرئے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر عدالتیں کیسا کام کر رہی ہیں۔