19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:33
خیبرپختونخوا میں ماہانہ 2ہزار روپے بیروزگاری الاوٴنس دینے کا اعلان
جیو نیوز - پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے دوہزار ماہانہ بیروزگاری الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے،صوبائی حکومت نے یہ انقلابی اقدام ان نوجوانوں کیلئے اٹھا یا ہے جو ماسٹر تک تعلیم مکمل کرچکے ہیں۔انہیں یہ وظیفہ ملازمت ملنے تک جاری رہے گا۔