تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:21

سابق صدر جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف کاآج کراچی جانے کاامکان

جیو نیوز - اسلام آباد…سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کاآج کراچی جانے کاامکان ہے،ذرائع کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آج امکان ہے کہ کسی بھی وقت سابق صدر پرویز مشرف کو اسلام آبا د میں واقع ان کے فارم ہاؤس چک شہزاد سے کراچی کیلئے روانہ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے 3 سیکیورٹی اہل کارکراچی روانہ ہوگئے ہیں ،پرویز مشرف کراچی میں کچھ دن قیام کریں گے، جہاں وہ پی این ایس شفا میں میڈیکل ٹیسٹ کرائیں گے۔سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا نام وزارت داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا ہوا ہیلیکن وہ اندرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔سابق صدر مئی 2013کے انتخابات کے موقع پر پاکستان واپس آئے تھے ،تاہم وہ اس دوران راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہی مقیم رہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.