تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:58

ڈی ایس پی رجب علی دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جیو نیوز - پشاور…احتساب عدالت پشاور نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی رجب علی کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی سٹی مردان رجب علی کو قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا۔نیب وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر رجب علی کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں جس دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے غیرقانونی طور پر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کے غیرقانی اثاثے بنائے۔احتساب عدالت کے جج طارق یوسفزئی نے دلائل سننے کے بعد ملزم رجب علی کو10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.