تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:51

سینٹرل جیل لاڑکانہ میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی

جیو نیوز - لاڑکانہ…سینٹرل جیل لاڑکانہ میں مبینہ طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے ناروا سلوک کے خلاف قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کی، قیدی تین اہل کاروں کو یرغمال بنا کر بیرکوں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔سینٹرل جیل لاڑکانہ میں نئے جیل سپرنٹنڈنٹ آفتاب رضوی کے خلاف قیدی احتجاج کرتے ہوئے بیرکوں سے باہر آگئے اور چھتوں پر چڑھ گئے۔ اْن کاکہنا ہے کہ نئے جیل سپرنٹنڈنٹ اْن کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔ قیدیوں نے تین جیل اہلکاروں کو بھی یرغمال بناکر بیرکوں کی چھت پر لے گئے ہیں، قیدی اپنے ساتھ چار پبلک کال بوتھ بھی لے گئے ہیں۔جیل میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے اضافی پولیس نفری طلب کرلی گئی ہے۔ جیل انتظامیہ نے قیدیوں سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں،مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں کمانڈو ایکشن کریں گے۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.