تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:0

حامد میر کی کراچی آمد کی اطلاع نہیں تھی،پولیس چیف شاہد حیات

جیو نیوز - کراچی…کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہا ہے کہ حامد میر پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے وفاقی اداروں کے ماتحت ایجنسیوں سے بھی مدد لی جائے گی۔کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب شارع فیصل پر جیونیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک کے اینکرپرسن اورنامورصحافی حامد کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی جس سے حامدمیر زخمی ہوگئے،جنھیں زخمی حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھاکہ حامد میرموٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہاکہ حامد میر کی کراچی آمد کی اطلاع نہیں تھی اگراطلاع ہوتی تو ان کو سیکیورٹی فراہم کردیتے۔ انھوں نے بتایاکہ حامدمیر پر نائن ایم ایم سے فائرنگ کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.