19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:35
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب کا باضابطہ اعلان
جیو نیوز - کراچی… پیپلز پارٹی پنجاب نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پنجاب کا باضابطہ اعلان کر دیا ،بلاول بھٹو زرداری 21 سے 28 اپریل کے دوران لاہور آئیں گے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور احمد وٹو نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری اگلے ہفتے لاہور آرہے ہیں ،ان کی آمد اور لاہور میں مصروفیات کے حوالے سے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں ، بلاول بھٹو کے شاندار استقبال کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،منظور وٹو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی پنجاب آمد پارٹی کی حیات نو ثابت ہو گی ، حکومت پنجاب سے بلاول بھٹو زرداری کی سخت سکیورٹی کے اقدامات کا بھی کہا جائے گا ۔