19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:25
اے پی این ایس کی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت
جیو نیوز - کراچی…آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی نے حامد میرپر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی نے جیونیوز کے سینئراینکرپرسن حامد میر پرحملے کوآزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے، ایک بیان میں اے پی این ایس کاکہناہے کہ صحافیوں اورمیڈیا ہاوٴسز پر ریاستی اور غیرریاستی عناصر کے حملوں پرتشویش ہے۔اے پی این ایس نے مطالبہ کیا کہ حامد میر پرقاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائے۔