19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:30
حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے،برطانوی ہائی کمشنر
جیو نیوز - اسلام آباد…برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی جانب سے حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دے دیا۔اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ حامد میر پر حملہ پاکستان میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر ایک اور حملہ ہے۔ جیو نیوز کے سینیر اینکر پرسن حامد میر پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا کہ حامد میر حملے کا سن کر انہیں صدمہ پہنچا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ حامد میر پر حملہ آزادی اظہار پر ایک اور حملہ ہے۔