20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:41
سکھر: مسافر کوچ الٹنے سے 3 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق،16 زخمی
جیو نیوز - سکھر…قومی شاہراہ سانگی کے قریب ڈیری غازی خان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر کوچ ٹریلر کو بچاتے ہوئے تیز رفتار کے باعث الٹ گئی۔زخمیوں کو سی ایم ایچ اور تعلقہ اسپتال پنوں عاقل منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔