20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:57
سکھر: حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
جیو نیوز - سکھر…قومی شاہراہ سانگی کے قریب ڈیری غازی خان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر کوچ ٹریلر کو بچاتے ہوئے تیز رفتار کے باعث الٹ گئی۔زخمیوں کو سی ایم ایچ اور تعلقہ اسپتال پنوں عاقل منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔