20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:14
الطاف حسین کا پنوں عاقل میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس
جیو نیوز - لندن…ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پنوں عاقل ٹریفک حادثے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرے۔ الطاف حسین نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات تشویش کا باعث ہیں۔