20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:46
سکھر :مسافر کوچ الٹ گئی، 16افراد جاں بحق،متعدد زخمی
جیو نیوز - سکھر…سکھر میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ قومی شاہراہ سانگی کے قریب ڈیری غازی خان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔پو لیس ذرائع کے مطابق مسافر کوچ ٹریلر کو بچاتے ہوئے تیز رفتار کے باعث الٹ گئی۔زخمیوں کو سی ایم ایچ اور تعلقہ اسپتال پنوں عاقل منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 16افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔مسافرکوچ میں بعض مسافر اب بھی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلیے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔