تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:35

حامد میر پر حملہ،وزیراعظم نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر پر حملے کے معاملے پر غور کیلیے آج صبح اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیاہے۔وزیر اعظم نے حامد میر کے بھائی عامرمیر کو بھی ٹیلی فون کرکے حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں حامد میر پرحملے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔اجلاس میں سیاسی اور حکومتی معاونین شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم نے واقعے پروفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید سے بھی تفصیلی بات کی۔ ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے حامد میر کے بھائی عامر میر کو بھی ٹیلی فون کیا اورانہیں یقین دہانی کرائی کہ حامد میر پر حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.