تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:40

آج مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت سے منا رہی ہے

جیو نیوز - کراچی…کراچی سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج اپنا مذہبی تہوار ایسٹر انتہائی عقیدت واحترام سے منارہے ہیں۔ایسٹر سے پہلے گزشتہ رات گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ایسٹر کی مرکزی تقریب ویٹی کن سٹی میں منعقد کی گئی۔مسیحیوں نے شمعیں روشن کیں۔اس موقع پر پوپ فرانسس نے حضرت عیسیٰ  کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔اس تہوار پر مختلف اقسام کے کیک اور پکوان بھی تیار کئے جاتے ہیں، لوگ رویاتی انداز میں ایک دوسرے کو تحفے کے طور پر مختلف رنگ کے انڈے اور ایسٹر بنیBunnyبھی دیتے ہیں۔پاکستان میں ایسٹر کے تہوار کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مختلف گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ سروس سے ہو، گرجاگھروں میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت بھی گائے گئے،مسیحی برادری نے ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.