20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:28
سکھر:مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم،ہلاکتوں کی تعداد39 ہوگئی
جیو نیوز - سکھر…ڈیرہ غازی خان سے کراچی آنے والی مسافر کوچ، ٹریلر کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 39 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ سکھر میں قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب پیش آیا، جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے، پولیس کے مطابق مسافرکوچ سامنے سے آنے والے ٹریلر کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ، جبکہ زخمیوں کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔افسوس ناک سانحے میں خواتین اور بچوں سمیت 39 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو تعلقہ اسپتال پنوں عاقل اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔